سفارت خانہ پاکستان ریاض، سعوی عرب کے صوبہ ریاض، مشرقی صوبہ، قصیم، حائل، شمالی حدود، الجوف، اور تبوک صوبوں کے شہروں میں، ایسے ویلفیئر مندوبین مقرر کرنا چاہتا ہے، جو بوقت ضرورت رضا کارانہ طور پر ضرورت مند پاکستانی شہریوں کے مختلف مسائل کے حل کے لئے ان کا تعاون کر سکیں۔
امید واران مندرجہ ذیل اہلیت کے حامل ہوں:
1- متعلقہ علاقے میں مقیم ہو۔
2- میعادی اقامہ رکھتا ہو۔
3- اچھے کردار کا حامل ہو۔
4- کمیونٹی میں اچھی شہرت رکھتا ہو۔
5- مقامی ثقافت، قانون اور عادات سے واقف ہو۔
6- محنت اور خدمت کرنے کا شوق رکھتا ہو۔
7- کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے، اپنے کام/ڈیوٹی سے مناسب وقت نکال سکتا ہو۔
8- متعلقہ اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہو۔
مندرجہ بالا اہلیت کے حامل امید واران، مندرجہ ذیل آن لائن گوگل فارم میں مطلوبہ معلومات پر کر کے سفارت خانہ کو ارسال کریں۔
سفارتخانہ پاکستان ریاض
To register click: Registration form for welfare volunteers in Saudi Arabia
Nauman Khan says
SUHAIL AKHTAR commented on WhatsApp: “Is this verified?”
Nauman Khan says
Saima Akmal commented on WhatsApp: “Wah Zabardust”
Nauman Khan says
Zubair commented on WhatsApp: “❤️”