Table of contents
Summary in Urdu
طواف کے دوران اگر وضو ٹوٹ جائے، نماز کا وقت ہو جائے یا کوئی اور مجبوری ہو جائے تو وضو یا ضروری کام پورا کرنے کے بعد واپس آ کر طواف وہیں سے جاری رکھیں جہاں سے چھوڑا تھا۔ چار چکر یا زیادہ مکمل کرنے کے بعد طواف دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر چار چکروں سے کم ہوں تو واپس آ کر باقی چکر مکمل کر سکتے ہیں۔ ضرورت سے پہلے وضو وغیرہ کر لیں تاکہ طواف تسلسل سے ہو سکے۔ رش اور مشقت کی صورت میں بقیہ چکر پورے کرنا کافی ہے۔
Video in Urdu
اگر طواف کے دوران وضو ٹوٹ جائے یا واش روم جانا پڑجائے یا نماز کھڑی ہوجائے یا کوئی اور مجبوری پیش آجائےجس سے طواف کے دوران وقفہ ہوجائے تو واپس آکے طواف کہاں سے شروع کریں گے ؟ کیا پھر سے پہلے چکر سے شروع کرنا پڑے گا ؟ یا واپس آنے کے بعد باقی چکر مکمل کرسکتے ہیں ؟
Audio / Podcast in Urdu
AI Generated Transcription in Urdu
This is an AI generated transcription thus it is prone to errors.
بسم اللہ والحمدللہ والصلاة والسلام علی رسول اللہ اما بعد. سوال یہ ہے کہ اگر طواف کے دوران وضوء ٹوٹ جائے یا واشروم جانا پڑ جائے، یا نماز کھڑی ہو جائے یا کوئی اور مجبوری پیش آ جائے جس سے طواف کے دوران وقفہ ہو جائے تو واپس آ کے طواف کہاں سے شروع کیا جائے؟ کیا پھر سے؟ پہلے چکر سے شروع کرنا پڑے گا یا واپس آنے کے بعد باقی چکر مکمل کر سکتے ہیں؟
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ طواف کے دوران اگر وضوء ٹوٹ جائے تو طواف کو وہیں رکھ دیں بغیر وضوء کے طواف کرنا جائز نہیں ہے اس پر کفارہ اور دم آتا ہے لہذا فوراں وضوء کرنے چلے جائیں اور پھر واپس آ کر اپنا طواف مکمل کریں۔ اسی طرح اگر طواف کے دوران فرض نماز کا وقت ہو جائے یا حمام، واشروم جانے کی ضرورت پڑ جائے یا تھکاوت اور ضعیفی اور بیماری میں مسلسل چلنے میں مشقت کی وجہ سے کچھ دیر بیٹھنے کی ضرورت پڑ جائے یا کوئی اور عذر پیش آ جائے تو ایسی صورت میں اگر طواف کچھ دیر کے لیے روک دیا جائے تو پھر عذر زائل ہونے کے بعد فوراں طواف کی تکمیل کریں اور بقیہ چکر پورے کر لیں تو آپ کا طواف مکمل ہو جائے گا۔
اب یہ جو کتابوں میں چار چکر سے پہلے اور چار چکر کے بعد کا فرق لکھا رہتا ہے وہ لازمی نہیں ہے بلکہ افضل کی بات ہے اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر کسی نے وضوع ٹوٹنے سے پہلے یا نماز پڑھنے اور عذر پیش آنے سے پہلے چار چکر یا اس سے زیادہ کر لیے تھے تو واپس آ کر اپنے باقی چکر پورے کر لے دوبارہ پہلے چکر سے طواف کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر کسی نے وضوع ٹوٹنے سے پہلے یا نماز پڑھنے سے پہلے یا عذر پیش آنے سے پہلے چار چکر سے کم کئے تھے مثلاں تین چکر کرے یا دو چکر کئے تو رش اور ازدحام کی موجودہ صورتحال میں واپس آنے کے بعد از سر نوت پہلے چکر سے طواف کرنے کی ضرورت نہیں ہے واپس آ کر اپنے باقی چکر پورے کر لے تو اس سے طواف میں کوئی فرق نہیں آئے گا اور طواف ادا ہو جائے گا۔
چونکہ طواف میں چار چکروں سے پہلے وضوع ٹوٹ جانے یا نماز میں مشغول ہونے یا کوئی عذر کی وجہ سے اگر طواف میں کچھ دیر وقفہ ہو جائے تو از سر نوت طواف کرنے کا حکم ضروری اور لازمی نہیں ہے بلکہ افضل اور مستحب ہے لہذا جب سہولت ہو اور رش نہ ہو تو پہلے چکر سے شروع کرنا بہتر ہے لازم نہیں ہے اور جب مشقت اور رش ہو تو دوبارہ چکروں کو دورانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ باقی چکر مکمل کرنا کافی ہوگا اگرچہ دو چکر یا تین چکر ہوئے ہوں۔
لیکن اگر کسی نے کوئی چکر ادھورہ چھوڑا تھا مکمل نہیں کیا تھا تو واپس آنے کے بعد احتیاط یہ ہے کہ اس چکر کو حجرِ اسوس سے شروع کرے یہ بہتر ہے ورنہ کم از کم پیچھے لوٹ کر شروع کرے اور بہتر یہ ہے کہ دو تین میٹر پیچھے لوٹ کر شروع کرے اور اگر طواف کے درمیان میں منزل بدلنا پڑے رش کی وجہ سے اوپر سے نیچے کی منزل یا نیچے سے اوپر کی منزل جانا پڑے تو کوشش کریں کہ چکر مکمل کر کے پھر منزل بدلیں اور اگر کوئی چکر ادھورہ چھوڑا ہے تو منزل بدلنے کے بعد پیچھے لوٹ کر حجرِ اسوس سے چکر شروع کریں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ چکر کا کچھ حصہ رہ جائے اور دم آ جائے۔
اور کوشش اس بات کی کریں کہ طواف شروع کرنے سے پہلے اپنی ضروریات سے فارغ ہو جائیں پھر طواف شروع کریں تاکہ طواف تسلسل کے ساتھ ہو جائے سنت کے مطابق اور اس کے درمیان میں خلل نہ آئے اور اگر نماز کا وقت قریب ہو تو بہتر یہ ہے کہ فرض نماز پڑھنے کے بعد طواف شروع کریں خصوصا خواتین کو اس بات کا زیادہ احتمام کرنا چاہیے ورنہ بہت سی عورتیں نماز کے قریب تک طواف کرنے میں لگی رہتی ہیں جس سے ان کی فرض نماز متأثر ہوتی ہے اور اکثر وہ نماز کے وقت مردوں کے درمیان کھڑی ہو جاتی ہیں جس سے وہ خود بھی گناہگار ہوتی ہیں اور مردوں کے بھی نماز خراب کرتی ہیں اس لئے ان کو ازان سے پہلے ہی عورتوں کی جگہ پر جا کر نماز پڑھنے کا احتمام کرنا چاہیے۔
اور جن لوگوں کو کسرس سے پیشاب آتا ہے اور بار بار واشروم جانا پڑتا ہے ان پر لازم ہے کہ جب وہ طواف کرنے جائیں تو اس سے پہلے پانچ، چھ گھنٹے کا روزہ رکھ کر جائیں پانی بالکل نہ پیئیں پھر عمرہ یا طواف کر کے اور جن لوگوں کو شگر یا ضعیفی کی وجہ سے پیشاب پر کنٹرول نہیں رہتا ان لوگوں کو روزے کا احتمام بہت ضروری ہے بلکہ ایسے لوگ آٹھ گھنٹے کا روزہ رکھ کر جائیں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ روزے کا احتمام نہ کرنے کی وجہ سے ان کا پیشاب نکل جاتا ہے اور ڈائپر کے باوجود لیک ہو جاتا ہے جس سے حرم ناپاک ہوتا ہے اور لوگوں کی نمازیں خراب ہوتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس مقدس مقام کی قدر کرنے کی اور یہاں حاضر ہو کر اپنی زندگی کو بدلنے کی اور اللہ کے رنگ میں رنگنے کی توفیق عطا فرمائے اور بار بار حاضر ہونے کی سعادت نصیب فرمائے وآخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین وصل اللہ وسلم على نبینا محمد وعلى آله وصحبه اجمعین۔
Summary in English
If Wudu breaks, it is prayer time, or another necessity arises during Tawaf, complete Wudu or necessary task and resume Tawaf from where you left off. If you have completed four or more circuits, there is no need to start Tawaf again. If less than four circuits are completed, you can return and complete the remaining circuits. Ensure Wudu and other needs are addressed beforehand for uninterrupted Tawaf. In case of crowding or difficulty, completing the remaining circuits is sufficient.
Auto-Generated Translation in English
This is an auto-generated translation thus it is prone to errors.
In the name of Allah, all praise is due to Allah, and peace and blessings be upon the Messenger of Allah. The question is, if during Tawaf (circumambulation of the Kaaba), one breaks their Wudu (ablution) or needs to go to the restroom, or if the prayer time starts, or some other necessity arises causing an interruption during Tawaf, where should one resume Tawaf upon returning? Should it be started over from the first circuit, or can the remaining circuits be completed upon returning?
The answer to this question is that if Wudu breaks during Tawaf, stop the Tawaf immediately. It is not permissible to perform Tawaf without Wudu; doing so incurs a penalty or sacrifice. Therefore, go and perform Wudu immediately and then return to complete your Tawaf. Similarly, if it is time for obligatory prayer during Tawaf, or if there is a need to use the restroom, or due to fatigue, weakness, or illness, it becomes difficult to continue walking, or any other excuse arises, then if Tawaf is interrupted for a while, resume Tawaf as soon as the excuse is resolved and complete the remaining circuits, and your Tawaf will be complete.
The distinction mentioned in books between before and after four circuits is not mandatory but preferable. The detail is that if one has completed four or more circuits before breaking Wudu, or before praying, or before an excuse arises, then they should resume and complete the remaining circuits upon returning; there is no need to start Tawaf from the first circuit again. If one has completed less than four circuits before breaking Wudu or before praying, or before an excuse arises, for example, three or two circuits, due to the current situation of crowding and congestion, there is no need to start Tawaf from the first circuit again upon returning; just complete the remaining circuits, and Tawaf will be valid.
If Wudu breaks before completing four circuits, or if one gets busy in prayer, or if an excuse causes an interruption during Tawaf, it is not mandatory to start Tawaf again, but it is preferable and recommended. Therefore, when convenient and there is no crowding, it is better to start from the first circuit, but it is not mandatory. When there is hardship and crowding, there is no need to repeat the circuits; completing the remaining circuits is sufficient, even if it is two or three circuits.
However, if someone leaves a circuit incomplete, then upon returning, it is advisable to start that circuit from the Black Stone (Hajr Aswad). Otherwise, at least return and start from behind, and it is better to start a few meters back. If, during Tawaf, one needs to change levels due to crowding, from upper to lower level or vice versa, try to complete the circuit before changing levels. If a circuit is left incomplete, after changing levels, return and start from the Black Stone to ensure no part of the circuit is left and to avoid incurring a penalty.
Try to address your needs before starting Tawaf so that it can be completed continuously according to the Sunnah, without interruptions. If it is close to prayer time, it is better to perform the obligatory prayer first and then start Tawaf, especially for women. Otherwise, many women continue Tawaf close to prayer time, affecting their obligatory prayer and often standing among men during prayer, causing disruption. Therefore, women should make sure to go to the women’s area for prayer before the call to prayer.
For those who frequently need to urinate and have to go to the restroom repeatedly, it is necessary to fast for five to six hours before performing Tawaf, not drinking any water, and then perform Umrah or Tawaf. Those who have urinary control issues due to diabetes or old age should ensure to fast for eight hours before going. Often, not fasting results in urination, and despite wearing diapers, it leaks, which pollutes the Haram and disrupts others’ prayers.
May Allah grant us the ability to appreciate this sacred place, change our lives upon visiting it, and color ourselves in the color of Allah. May He grant us the honor of visiting it repeatedly. Our last prayer is praise to Allah, the Lord of all worlds, and may Allah’s blessings and peace be upon our Prophet Muhammad, and upon his family and all his companions.
Audio / Podcast in English
Contributed by Abdullah Ali Abdullah bin Mahfouz Hajj Group
Leave a Reply