Assalamualikum Warahmatullah, If anyone takes bath as usual, but do not make Wudhu, he can perform prayer and recite Quran by touching it as there are four obligatory acts in ablution which have been completed (Washing the entire face, washing both hands with elbows, Masah of the head and washing both feet with ankles). But he will not get the Ajr (reward) of Wudhu. For obtaining the Ajr of Wudhu he must make ablution properly. There are many fazail of Wudhu, from which I am mentioning only one here:
The Holy Prophet (صلى الله عليه وسلم) said, ‘’Whoever made Wudhu (Ablution) in the best way (i.e. taking care of the prescribed guidelines of Wudhu), his smaller sins will come out of his body till it will come out from under his nails also.”
(Sahih Muslim, Book 2, Hadith 45)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر کوئی شخص اپنے معمول کے مطابق نہاتا ہے یعنی غسل کرتا ہے مگر وضو نہیں کرتا تو وہ نہانے کی وجہ سے پاک ہوجائے گا، یعنی وہ نماز پڑھ سکتا ہے اور قرآن کریم چھو کر اس کی تلاوت بھی کرسکتا ہے کیونکہ وضو کے چار فرائض (پورےچہرہ کا دھونا، ہاتھ کا کہنیوں سمیت دھونا، سر کا مسح کرنا اور دونوں پیر گٹوں سمیت دھونا) اس صورت میں ادا ہوجاتے ہیں۔ مگر اُسے وضو کرنے کا ثواب نہیں ملے گا۔ وضو کرنے کا ثواب اُسی شکل میں ملے گا جب کہ باقاعدہ وضو کیا جائے۔ وضو کرنے کے متعدد فضائل ہمارے نبی ﷺنے بیان فرمائے ہیں، ایک فضیلت پیش ہے:
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: “جس نے اچھی طرح وضو کیا (یعنی سنتوں اور آداب کا اہتمام کیا) تو اس کے (چھوٹے) گناہ جسم سے نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں”۔
Leave a Reply